Menu

Date

chinese eggplant چائنیز بینگن




بینگن کی کاشتوں کی فہرست چین میں بینگن کی پیداوار چینی داستان میں لاگن بینگن انڈوں کی طرح نظر آتے ہیں)۔ چینی بینگن ایک یورپی بینگن کی طرح ہی شکل کے ہوتے ہیں ، لیکن گہرے بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں چین بینگن کا سب سے بڑا تیار کنندہ اور صارف ہے۔

 چین کے بعد سرفہرست پروڈیوسر ہندوستان ، ترکی ، جاپان ، مصر اور اٹلی ہیں۔ یہ پھل ٹیڑھی یا سیدھے ہوسکتے ہیں ، اور اس کی پتلی بیرونی جلد وایلیٹ سے لے کر روشن ارغوانی تک ہوتی ہے۔ اندرونی گوشت روئی کی سفید ، نیم فرم اور لگ بھگ بیج ہے۔ چینی بینگن میں بینگن کے ساتھ وابستہ تلخی کے بغیر ہلکا اور میٹھا ذائقہ ہوتا ہے۔



Welcome To FodiesUr

چائنیز بینگن:                                                                                  Chinese eggplant

اجزاء    چائنیز بینگن (Chinese eggplant)   بنانے کے کے لیے جن اجزاء ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں:


بینگن(گول)
3 عدد
لہسن
5 جوے
نمک
حسب ذائقہ
ڈبل روٹی کے سلائ
2 عدد
سرکہ
1 کھانے کا چمچہ
زیتون کا تیل
2 کھانے کے چمچے
پسے ہوئے بادام
4 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس
ڈیڑھ (1.5) کھانے کا چمچہ

ترکیب


ڈبل روٹی کے کناروں کو کاٹ کر ایک پیالے میں ڈالیں اور اسکے اوپر پانی ڈال لیں۔ چند منٹوں بعد ڈبل روٹی کا پانی نچوڑ دیں۔
لہسن کے جوؤں کو 10 منٹ تک سرکے  میں بھگو نے کے بعد پیس لیں۔
ایک پیالے میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی ، نمک ، بادام اور پسا ہوا لہسن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
پیالے میں لیموں کا رس، سرکہ اور ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل شامل کر دیں ۔ لہسن کا آمیزہ تیار ہے۔بینگن کے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔ انہیں ایک ٹرے میں رکھ کر دونوں طرف ہلکا سا نمک چھڑک لیں فرائنگ پین میں ایک کھانے کاچمچہ زیتون کا تیل گرم کریں۔

بینگن کو ٹشو پیپر سے خشک کر کے انہیں دونوں جانب سے تل لیں۔


پریزنٹیشن

ایک سرونگ ڈش میں بینگن کے ٹکڑے رکھیں۔ ہر ٹکڑے پر لہسن کے آمیزے کی تہہ لگا کر پیش کریں۔

تیاری کا وقت
دس سے پندرہ منٹ
پکانے کا وقت 
دس سے بیس منٹ
افراد
تین سے چار کے لئے



اگر آپ کو ہماری  ریسپیز  اچھی لگی ہو، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی بھرپور اور مزیدار ریسپز لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ روزمرہ زندگی  کے کاموں کو آسان بنانا چاہتی ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہت  سے مسائل سےبچنا چاہتی ہیں یا صحت کےمطلقہ آگاہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟  تو ہمارے دئیے گئے اس لنکfodiesDailytips پر کلک کریں اور صحت اور روزمرہ کاموں کے ٹوٹکیں پڑھیں جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج  میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.

ThankYou!

No comments:

Post a Comment

@Copyright

All the recipes on our site are original and written by own according to @copyright content. Please Don't use our Recipe on any Social media platform for personal use. Otherwise, We Can Take action according to copyright law. If you want to get all the recipes Stay with us and share Your love With your family by cooking our recipes @ Home.ThankYou!
Learn More →



Published

Followers

Translate