ڈنڈیوں پر ڈور لگا کر مچھلی کا شکار کرنا یا لوگوں کا گھروں کے باغیچہ میں تالابوں یا مہمان خانوں میں شیشے سے بنے ماہی پروری کے بڑے مچھلی گھر (Aquarium) رکھنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو مچھلیوں کی اقسام کے بارے میں جانتے ہیں ۔ہر مچھلی کی قسم کا ذائقہ ، رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔اور جب بات مچھلی بنانے کی آئے اور آپ کو یہ پتہ ہی نہ ہو کہ پکانے کے لیے کونسی مچھلی سب سے بہتر ہے تو کھانا پکانے اور سرو کر نے کا مزہ کِرکرا ہو جاتا ہے۔